کراچی: ٹاؤن مونسپل کارپوریشن گلبرگ کی جانب سے واٹر پمپ پر ہیٹ اسٹروک کیمپ لگایا گیا جہاں چیئرمین نصرت اللہ میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تنیویو سی 8کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ ڈائریکٹر ایڈمن محمدعلی، ڈائریکٹر ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف،ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ میونسپل کمشنر عزیز رحمان تینو کے ہمراہ عوام میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کی تاکہ اس گرمی کے موسم میں لوگوں کو راحت میسر آ سکے
اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاون نصرت اللہ نے کہا کہ پانی پلانا ویسے بھی ثواب کا کام ہے جذبہ انسانیت کے تحت لوگوں میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کر رہے ہیں اس گرم موسم میں جہاں عوام پہلے ہی لوڈ شیڈنگ اورمہنگائی کی شکار ہے انہیں ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں بلدیاتی سہولتیں میسر کرنا ہماری ذمہ داری کا حصہ ہے اس کے علاوہ عوام کو کسی بھی پریشانی میں ان کے کام آنا ہماری اجتماعیت کی تربیت کا حصہ ہے اور ہم ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تنیونے کہا کہ کلائمٹ چینج پورے گلوبل کا حصہ ہے اس کا اس طرف ہمیں بھرپور توجہ دینی ہوگی اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے گلبرگ ٹاؤن کے انتظامیہ اس سلسلے میں اہم اقدامات کر رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ ٹاؤن کی عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

