نشے کے عادی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نشے کے عادی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے ساتھ منشیات فروشوں کا قلع قمع بھی ضروری ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی  کی زیر صدارت کوئٹہ میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا

اجلاس میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام بحالی مراکز فعال کرنے کیلئے سیکریٹری سول ویلفیئر کی سربراہی میں کمیٹی بنادی گئی

کمیٹی نشے کی عادت میں مبتلا 2 ڈھائی ہزار افراد کی رہائش اور بحالی کیلئے 7 روز میں تجاویز تیار کرے گی

دوراں اجلاس وزیراعلیٰ نے نشے کی عادت میں مبتلا خواتین کیلئے الگ مراکز بنانے کی بھی ہدایت کی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں