لیپ ٹاپ میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی

 

فیصل آباد کے علاقے شریف پورہ میں 18 جون کو محمد احمد کے گھر میں لیپ ٹاپ کی اسپارکنگ سے کمرے میں جمع گیس کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت نو افراد جھلس گئے تھے۔

ہفتہ کے روز جاں بحق ہونے والوں میں راشدہ، اس کا آٹھ سالہ بیٹا ریحان اور دیور مکی رضا جاں بحق ہوگئے  جبکہ راشدہ کی چار سال کی بیٹی اور ساس اسپتال میں زیرعلاج تھیں

دو روز قبل زیرعلاج نرگس ،چھ سال کی دعا فاطمہ، تین سال کا ابراہیم اور نو سالہ طٰحہ جاں بحق ہوئے تھے،زخمی پانچ سالہ بچی دم توڑ گئی، ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی۔

انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے سی کا پائپ کچن سے گزارا گیا تھا،پائپ کے لئے بنائے گئے سوراخ کے ذریعے کچن سے گیس کمرے میں جمع ہوئی، اس دوران لیپ ٹاپ کیبل میں ہونے والی اسپارکنگ سے گیس نے آگ پکڑلی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں