نرسنگ کالجز کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل ہونگے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے النمرہ کالج آف نرسنگ ہیلتھ اینڈ سائنس کے بانی و ایم ڈی محمد اسلم خان کی ملاقات عیدالحضٰی کی مبارکباد پیش کی اور سندھ میں میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت ہوئی

اس موقع پر چیف سیکریٹری سید آصف حیدر زیدی، سینیٹر وقار مہدی، چیئرمین ہائرایجوکیشن سندھ ڈاکٹر طارق رفیع، ڈاﺅ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سعید قریشی ، ایم پی اے علی احمد جان، آصف خان ، سعدیہ جاوید ودیگر موجود تھے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ تعلیم کے شعبے کے لیے ہمیشہ ہرممکن کوشش کی ہے نرسنگ کالجز کے حوالے سے جو مسائل ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کیاجائے گا

محمد اسلم خان نے کہاکہ ہم شکر گزار ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے جنہوں نے ہمیشہ ہائر ایجوکیشن کے مسائل کو سنجیدہ لیتے ہوئے انہیں حل کیاہے نرسنگ کالجز کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی پر وزیر اعلیٰ کے مشکور ہیں جو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے لے کرچل رہے ہیں ، ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے سندھ کی تعلمی معیار کو بہتر کرنے کی خاص ہدایت جاری کی ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں