چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی صدارت میں کونسل کا ڈرافٹ بجٹ اجلاس

کراچی:چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی صدارت میں کونسل کا ڈرافٹ بجٹ اجلاس ٹاؤن افس میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ وائس چیئرمین محمد الیاس میونسپل کمشنر عزیز الرحمن  اور اکاؤنٹ آفیسر خاور محمود نے ڈرافٹ بجٹ محکمہ مالیات کی کمیٹی کو غور و خوص کے لیے پیش کیا

اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن نے اپنا بجٹ تمام ڈیپارٹمنٹ کی تجاویز سے مرتب کیا ہے جس میں بالخصوص ٹاؤن کے انفرا انسٹرکچر اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی توجہ دی گئی ہے بجٹ مرتب کرنے میں تمام ھیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور بالخصوص اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کاوش شامل ہے اور انشاءاللہ عید الاضحی کی چھٹیوں کے بعد گلبرگ ٹاؤن اپنا بجٹ پیش کرے گا اس موقع پر ڈائریکٹر کونسل محمد یاور ڈپٹی ڈائریکٹر کونسل اور اراکین کونسل خواتین کونسلر اور دیگر بلدیاتی افسران موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں