چیئرمین جناح ٹاؤن کا عوامی مفاد اور ٹاؤن کی بہتری کیلئے ایک اور اقدام،استرکاری کے بعد ٹریفک روانی بحال

کراچی:چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے عوامی دیرینہ مسئلہ کو حل کردیا، یونیورسٹی روڈ پر زیر تعمیر ریڈ لائن کے سبب عوام شدیدمشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار ہورہے تھے حدود کی پرواہ کئے بغیرچیئرمین جناح ٹاؤن نے انکی مشکل کو دور کرتے ہوئے ٹوٹ پھوٹ کا شکار یونیورسٹی روڈ نزد عسکری ایمیوزمنٹ پارک کی استرکاری کا کام مکمل کر کے سڑک کی روانی کوبحال کردیا گیا ہے،

عوام نے چیئرمین جناح ٹاؤن کے اس اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین جناح ٹاؤن عوام کہ مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں اور انکی مذکورہ کاوش قابل تعریف ہے۔چیئرمین  رضوان عبدالسمیع نے متعلقہ محکمہ افسران کو بھی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مین یونیورسٹی روڈ مرکزی شاہراہ ہے یہاں دیگر سڑکوں کی نسبت ٹریفک کی بھرپور روانی ہوتی ہے،ریڈ لائن پروجیکٹ کی وجہ سے مذکورہ شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کہ سبب خاصی متاثر ہوری ہے جسے بتدریج  بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں  جلد ہی یونیورسٹی  روڈ کو مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں