
کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ شہر کراچی کی ترقی میں پورے پاکستان کی خوشحالی پوشیدہ ہے میئر کراچی مرتضی وہاب جس طرح شب و روز محنت کر کے چیزوں میں نکھار لارہے ہیں اس کے نتائج بہت ہی اعلی پیمانے پر عیاں ہوں گے اور ان کا ساتھ نجمی عالم جس طرح دے رہے ہیں وہ تو اپنی مثال آپ ہے ہماری ان سے مختلف اسکیموں پر جو کہ میگا پروجیکٹ ہیں ان پر بات چیت چل رہی ہے حکومت سندھ اس میں ہمارے ساتھ بیمثال تعاون کر رہی ہےان کی جانب سے دی گئی کچھ اسکیم شروع ہو چکی ہیں اور کچھ شروع ہونے والی ہیں میرا یہ ایمان ہے کہ اگر آپ کے ارادے مضبوط ہوں تو کچھ بھی کر دیکھانا ناممکن نہیں اسہی انداز کو میں نے اپنے علاقے کی خدمت کے لیے اختیار کیا جس میں مجھے وسیع پیمانے پہ کامیابی حاصل ہوئی اس کا سارا کریڈٹ پارٹی قیادت اور اراکین کونسل کو جاتا ہے جنہوں نے میری آواز پر لبیک کیا اگر ہم صرف وسائل کا رونا رونے لگیں تو کام کرنا مشکل تر ہو جائے گا مانتا ہوں مہنگائی کے سبب اسکیمیں شدید متاثر ہو رہی ہیں آئندہ آنے والے بجٹ میں ہم حکومت سندھ سے یہ استدعا کریں گے کہ وہ ہماری آن گوئنگ اسکیموں کہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کریں تاکہ جاری اسکیمیں متاثر نہ ہو
نئے مالی سال کا بجٹ عوام دوست ہوگا جس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روڈ کارپیٹنگ کے کام کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا اراکین کونسل علی اکبر کاچیلو کوثر اقبال حافظ عمران و دیگر بھی موجود تھے سائٹ انجینیئر نے اسکیم کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی جس کو چیئرمین نے تسلی بخش قرار دیا
