ٹاؤن چیئرمین گڈاپ نے واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کردیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار نے واٹر سپلائی اسکیم ابراہیم گوٹھ یوسی گڈاپ،گڈاپ ٹاؤن کا افتتاح کردیا۔

چیئر مین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ بلند مقاصد کے حصول کے لیے طریقہ کار بھی ویسا ہی اختیار کرنا ہوتا ہے اگر ہم اسکیمز کی تعمیراتی مراحل کے دوران جانچ پڑتال کے عمل میں کمی نہیں ہونے دے تو نتائج بہتر حاصل ہونگے گڈاپ ٹاؤن میں جو بھی کام کیا اور جاری ہے،وہ مکمل ورک کے بعد انجام دیا جاتا ہے ہر کام کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ اہل علاقہ کی ضرورت بہتر انداز میں پوری ہوتی ہے،ترقیاتی کاموں کے لیے ہر سطح پر آغاز کردیا گیا ہے

طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی اکثریتی آبادی دیہات پر مشتمل ہے،ان کو پہلے سے زیادہ سہولیات سے آراستہ کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے، زمے داری ہمارے کندھوں پر ہے اس کا حق پوری طرح سے ادا کرنا ہم پر لازم ہے

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ واٹر سپلائی اسکیم ابراہیم گوٹھ والوں کا یہ پرانا مسئلہ تھا جو کہ الحمداللہ مکمل ہوا گڈاپ ٹاؤن میں محدود وسائل کے باوجودعوام کو ہم سے جو تواقعات وابستہ ہیں اپنے اختیارات میں رہتے ہوئے ان کو پورا کیا جارہا ہے عوام کی خدمت خلوص نیت سے کررہے ہیں

اس موقع پر کونسل ممبر مرتضی یار محمد، ممبر دانش برفت، ممبر عبدالستار جو کھیو، ممبر سلیم میمن، افسر مالیات افتخار احمد دایو،ڈائر یکٹر HRMحاجی شریف شیخ، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان، ڈائر یکٹر پے رول کاشف بلوچ،  سپر ٹنڈنٹ انجینئر فرمان علی لاشاری،ایکسین اشفاق برڑو،AEE مہران ملک،سب انجینئر مرتضیٰ درس،عرفان جویواورعلاقائی معززین شامل تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں