
کراچی:امیر جماعت اسلامی گلبرگ فاروق نعمت اللہ اور چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یو سی 4 بلاک 14 میں نصیرآباد پارک کا افتتاح کر دیا
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف یو سی 4کے چیئرمین عزیز اللہ حسینی وائس چیئرمین اویس بیگ X E N محمدیاور کونسلر علاقہ کے معززین خواتین اور بچوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گلبرگ فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ جب گلبرگ کے لوگوں نے اپنے ووٹوں کا استعمال درست لوگوں کے لیے کیا اور اہل لوگوں کو منتخب کیا تو ہر یو سی میں پارک۔ لائٹوں کی تنصیب صفائی ستھرائی اور واٹر اور سیوریج کے کام ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں یہ ہماری ذمہ داری کا حصہ ہے ہماری اجتماعیت نے ہمیں یہ تربیت دی ہے کہ جن لوگوں نے آپ کو منتخب کیا ہے ان کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے
اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہم پر اعتماد کر کہ ہمیں یہ کام کرنے کاموقع دیا ہم نے کوئی احسان نہیں کیا آپ لوگوں کے ٹیکس کے پیسوں سے آپ لوگوں کو بلدیاتی سہولتیں میسر کی ہیں ہمارا سلوگن ہے کلین گرین اور برائٹ گلبرگ ٹاؤن یہ تمام گلبرگ ٹاؤن کے افسران اور عملے کی محنت ہے جو آپ کو ایک خوبصورت پارک کی شکل میں نظر آرہی ہے بالخصوص محکمہ باغات کے ڈائریکٹر محمد ندیم حنیف اور عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم اھلیان بلاک 14 سے درخواست کرتے ہیں کہ پارک بنانا ہماری ذمہ داری تھی اب اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
دریں اثنا چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی ہدایت پر ٹاؤن میں مختلف جگہوں پر ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے کیمپ لگائے گئے جس میں لوگوں کے لیے ٹھنڈے پانی کی بوتلیں و ٹھنڈے مشروبات لوگوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ اس شدید گرمی کے موسم میں لوگوں کو سکون اور راحت میسر آسکے۔
