ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نے بجٹ تیاری کے حوالے سے تجاویز طلب کرلیں

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی صدارت میں ہونے والے ہفتہ وار  میٹنگ ٹاؤن افس میں منعقد کی گئی میٹنگ میں تمام ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ نے اپنی ہفتہ وار کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور روا ہفتے میں ہونے والے کاموں سے اگاہ کیا اس موقع پر ان کے ہم ہمراہ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ یو سی ایٹ کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی ڈائریکٹر پارک محمد ندیم حنیف اکاؤنٹ افیسر خاور محمود ڈائریکٹر ٹیکس عارفین زمان ڈائریکٹر لائبریری شیراز حسن اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ بجٹ برائے مالیاتی سال 2024 2025 کی تجاویزات پر غور کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ عوام دوست بجٹ تیار کیا جائے،جس کے زریعے گلبرگ ٹاون کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے، اور عوام کو ہر ممکنہ بلدیاتی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ بلدیاتی ملازمین کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، انہوں نے مزید کہا کہ گلبرگ ٹاون کی ٹیکس ریکوری میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے اس سلسلے میں محکمہ ٹیکسیشن کو ریکوری کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ  نے تمام محکموں کے افسران کوجلد از جلد اپنی حتمی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی، تاکہ بجٹ کی تیاری کا کام بروقت مکمل کیا جاسکے ،

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں