
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ھدایت پر ایک بار پھر پارکس،سوشل ویلفیئر اینڈ کلچر، انڈسٹریل ہوم اور کمیونٹی سینٹر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی جسمانی تصدیق جانچ پڑتال کا عمل پھر سے شروع کردیا گیا ہے،
تصدیقی عمل کمیٹی کے ممبران پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،ممبرعبدالستار جوکھیو،ممبر مرتضی یار محمد بلوچ،ممبر محمد رفیق جوکھیو،ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن افضل لغاری ڈ پٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ کلچر طاہر بلوچ،پی ایس لال جان نبی شامل ہیں،
ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا کہنا ہے کہ ملازمین ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے سے ہمیشہ کامیابی حاصل کرتاہے اس لیے ہر انسان کو ایمانداری اور پابندی سے اپنی ڈیوٹی ادا کرنی چاہیے سینٹیشن اسٹاف کی ڈیوٹی سے صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری آتی ہے انڈسٹریل ہوم اور کمیونٹی سینٹر کے ملازمین پابندی سے ڈیوٹی انجام دینے پر علاقے کے کافی مسائل حل ہو تے ہے، میری کوشش ہے کہ ویری فیکیشن میں کسی ملازم کی حق تلفی نہ ہو۔
کمیٹی ممبر اور پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور نے کہا کہ ایمانداری سے ڈیوٹی ادا کرنے سے دل ودماغ سکون میں رہتا ہے تمام ملازمین کو چاہیے کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کرے کیو نکہ گورنمنٹ ملازمت بھی ایک نعمت ہے سب کو اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
