برف پگھلنے لگی:چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور نظیر بھٹو کے درمیاں ملاقات

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کےچیئرمین طارق عزیز بلوچ نے چیئرمین ابراہیم حیدری ٹائون نظیر احمد بھٹو کی دعوت پر چیئرمین ملیر ٹائون جان محمد بلوچ کے مابین مشترکہ طور خصوصی نشست ہوئی۔

خصوصی نشست نظیر احمد بھٹو کی رہائش گاہ پر ہوئی، اس موقع پر انفارمیشن سیکریٹری و پارلیامانی لیڈر ممبر گڈاپ ٹائون میر عباس تالپور بھی موجود تھے۔

نشست میں ملیر ضلع کے تینوں ٹائونز کو درپیش معاشی معاملات، ترقیاتی کام اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیل سے مشترکہ طور پر روشنی ڈالی گئی۔ آخر میں نظیر احمد بھٹو نے تمام معزز مہمانوں کی تشریف آواری کا شکریہ ادا کیا۔

یادر ہے کہ چیرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن چیئرمین ابراہیم حیدری ٹائون نظیر احمد بھٹومیں چنگی کے ٹیکس وصولی پر شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں