
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح میں آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ کے صدر راحت محمد علی کی سربراہی میں 5رکنی وفد کی آمد چیئر مین رضوان عبد السمیع و دیگر سے ملاقات ہوئی۔
وفد میں سینئر نائب صدر مشہود مرچنٹ، جنرل سیکریٹری سید ثاقب علی، فنانس سیکریٹری خرم میمن اور انفارمیشن سیکریٹری سیف از زمان شامل تھے جبکہ ٹی ایم سی جناح کی جانب سے کوآرڈینیٹر جناح ٹاؤن اسمٰعیل بلوچ، چیئرمین ایڈورٹائزمنٹ اسامہ اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ راشد بیگ موجود تھے۔
ملاقات میں وفد کی جانب سے ایڈورٹائزمنٹ کنٹریکٹ کا پرپوزل پیش کیا گیا ساتھ ہی ایڈورٹائزمنٹ سے متعلق دیگر امور کوزیر غور لایا گیا۔ چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے وفد کے پرپوزل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایڈورٹائزمنٹ کے موجودہ نرخ میں تبدیلی اور جناح ٹاؤن میں ایڈورٹائزمنٹ کو ڈیجیٹلائزکرنے اور ساتھ ہی ریکوری کو بر وقت مکمل کرنے کی ہدایات دیں جس کی وفد نے یقین دہانی کروائی۔
