
اسلام آباد: اسلامی ممالک کے سفیروںکے اعزاز میں اپنی طرف سے اسلام آباد میں دیئے گئے افطارڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقاتیں اور وفود کے ریاض اورتہران کے دورے انتہائی خوشی کی بات ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان اختلافات کا خاتمہ ایک قابل قدرکامیابی ہے اور پاکستان اس مثبت پیش رفت کوخوشی اورامیدکی نظرسے دیکھتاہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر گزشتہ برس ملک میں آنے والے تباہ کن سیلابوں کے بعد پاکستان کی گرانقدراوربروقت معاونت کرنے پراسلامی ممالک کاشکریہ اداکیا۔