گلبرگ ٹاؤن اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے درمیان تعلیم مقاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے درمیان تعلیم کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط گلبرگ ٹاؤن  یوسی 5میں واقع میجر طفیل شہید اسکول بلاک نمبر 9میں داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی جانب سے فیکلٹی قائم کی جاری ہے جس میں دورے حاظر کی ضروریت کے مطابق جو ITکے میدان میں پاکستان کی معاشی ترقی میں اھم کردار ادا کرنے والے (بی ایس کمپیوٹرسائنس، بی ایس آرٹیفیشل انٹیلی جنس،بی ایس سابئرسیکییورٹی، بی اے ڈیٹا سائنسز) کورسز پر مشتمل ہے

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ تعلیم کا حصول تمام لوگوں کا بنیادی حق ہے تعلیم سے انسان میں شعور بیدار ہوتا ہے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی سے معاہدے کا مقصد گلبرگ ٹاؤن اور ضلع وسطی کے وسیع تر مفاد میں ہے گلبرگ ٹاؤن میں یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کامقصد یہاں کے طلبہ و طالبات مستفید ہوں گے یہاں داخلے اوپن میرٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے

نصرت اللہ نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرنا ہے ہم سب کراچی والے ہیں ہماری خواہش ہے کہ تمام لوگ اس سے استفادہ حاصل کریں

اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چانسلر انجینیئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین.امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی فاروق نعمت اللہ،داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالب علم عادل اعسکری (MPA-125)، ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد ندیم حنیف،ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی، ڈائریکٹر سینٹیشن وقار احمد اور داؤد یونیورسٹی اور گلبرگ ٹاؤن کے دیگر افسران بھی موجود تھے

داؤد یونیورسٹی کی جانب سے چیئرمین اور دیگر مہمانان گرامی شیلڈ بھی پیش کی گئی اور دعا کے ساتھ تقریبا اختتام پذیر ہوئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں