
اسلام آباد: پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کاہ کہ پی ٹی آئی ایک اور 9مئی کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ لوگ ہمارا مذاق اڑاتے تھے کہ پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہے، آج خود پی ٹی آئی خیبرپختونخوا تک محدود ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات آپس میں نہیں ملتے، پی ٹی آئی میں بے چینی پائی جارہی ہے، ہم سیاست دان ہیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی مس کال کا انتظار کررہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی بڑھکیں مارنے والی پی ٹی آئی ایک اور 9مئی کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے،تحریک انصاف نےاب سعودی عرب پر بھی تنقیدشروع کردی، ماضی میں پی ٹی آئی نےچینی صدرکادورہ سبوتاژ کیا تھا۔
