
کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایات پر مرکزی آفس میں کلک اور گڈاپ ٹاؤن کے تعاون سے ترقیاتی منصوبوں کی بحالی کے متعلق ایک تعارفی اجلاس وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو کی سربراہی میں منعقد جس میں گڈاپ ٹاؤن کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
شرکا کا کہنا تھا کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے عوام کو جو تکلیف ہے ان سے اچھی طرح ہم واقف ہیں اس لئے اُن کو ریلیف کے کام بھی نئی جدت اور لگن کے ساتھ سر انجام دیئے جائیں گے عوام کی خدمت کا جو ہم نے عزم کیا ہے اس میں مشکلات تو بہت ہیں لیکن ان تمام مشکلات کا سامنا اس لئے کر رہیں تا کہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی جوممکن ہے وہ ضرور مہیا کرینگے
شرکا نے کہا کہ چئیرمین طارق عزیز بلوچ کی سربراہی میں گڈاپ ٹاؤن کے تمام کونسل ممبران کی مشاورت سے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
اجلاس میں گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس میں روڈ، سیوریج لائن، اسٹریٹ لائٹس،کمیونٹی سینٹرز، ہیلتھ سینٹرکی بلڈنگ اور دیگر کام شامل تھے
اس موقع پر کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو، ممبر دانش برفت،ڈائریکٹر (ایچ،آر،ایم) حاجی شریف شیخ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر فرمان علی لاشاری، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان، ایکسین اشفاق احمد برڑو،ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سرفراز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی افضل بلوچ، فوکل پرسن کلک محمد شرجیل خان، پی ایس چیئرمین لال جان نبی، کلک کنسلٹنٹ ٹیم ذوالفقار علی، ظہیر احمد، سید بابر علی،بشیر خان، CMO ڈاکٹر غلام یاسین بھی موجود تھے۔
