
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہم نےمذاکرات سےکبھی انکار نہیں کیا، ہم سیاسی لوگ ہیں، مذاکرات آئین کے فریم ورک کے اندر ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ عدالت نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ سنایا ہے، حکومت آنکھ مچولی کھیل رہی ہے، یہ ٹال مٹول کے حربے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان، سندھ، قومی اسمبلی کے معاملے پر بیٹھ کر گفتگو کرسکتےہیں کہ ان کو کب تحلیل کیاجائے،
شاہ محمود نے کہا کہ ٹائمنگ آصف زرداری کی چوائس پر نہیں ہوگی، ٹائمنگ آئین کےمطابق ہوگی۔