
اسلام آباد: پنجاب میں الیکشن کے لیے فنڈز دینے کے معاملے پر قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کی جانب سے قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایا ہےکہ ہم نے سپریم کورٹ کےحکم پر رقم مختص کی لیکن اجراکا اختیاراسٹیٹ بینک کے پاس نہیں۔فنڈزمختص کرنے سے پیسے اکاؤنٹ میں ہی موجود رہیں گے۔
قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوامیں الیکشن کرانے کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات سنانا چاہتا ہوں، اس پر رکن کمیٹی برجیس طاہرنے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکو بریفنگ سے روک دیا۔