
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوکا گھریلو سلنڈر 76 روپے 9 پیسے سستا کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل کے لیے ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 954 روپے 3 پیسے مقررکی گئی ہے۔
