
ایم ایل اے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کا پولیس کی حراست کے دوران مسلح افراد کے ہاتھوں قتل اور قانون کی دھجیاں اڑانے والا یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں دن دیہاڑے پیش آیا۔
قتل کے مقدمے میں ایم ایل اے عتیق اور دیگر دو افراد کوعمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ اشرف کو مقدمے سے بری کردیا گیا تھا۔ آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔