حیدرآباد میں مہران انجینئرز فورم کی ریلی، پروفیسر انجنیئر اجمل ساوند کے قاتل گرفتار کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد(رپورٹ: فرحان مگریو) مہران انجینئرز فورم کی کال پر چند روز قبل کندھ کوٹ میں مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے پروفیسر انجنیئر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ریڈیو پاکستان چوک سے پریس کلب حیدرآباد تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت انجنیئر ماجد مہیسر، انجنیئر ثناء اللہ شر، عارف سہتو، علی رضا مگسی اور دیگر نے کی جب کہ جسقم کے سابقہ سینیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریلی میں اظھار یکجھتی کے طور پر خصوصی شرکت کی، ریلی مین پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا اور قاتلوں کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئی  مظاہرین نے ھاتھون مین پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر قبائلی نظام اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر ڈاکٹر نیاز کالانی ماجد مہیسر اور دیگر نے کہا کہ کندھ کوٹ میں قبائلی تصادم سے انسانی جانیں ضایع ہو رہی ہیں لیکن سندھ حکومت اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، انہوں مزید کہا کہ پروفیسر اجمل ساوند کا قتل سندھ کے شعور کا قتل ہے، کندھ کوٹ اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بدامنی کے ذمہ دار مقامی وڈیرے اور منتخب نمائندے ہیں جو اپنے علاقے میں امن امان اور تعلیم نہیں چاہتے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں