گمس: ڈاکٹرز نے مریض کو مسافر خانے میں پھینک دیا

گمبٹ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریض کو رات گئے ڈاکٹروں نے باہر نکال دیا۔

خیرپور(رپورٹ: صفدر چانڈیو) خیرپور کی تحصیل کنب کے نواحی علاقے چودھاہو کے رہائشی شیخ برادری کے مریض شمشاد شیخ کو رات گئے گمس ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر وسیم، سرور بھٹی اور صدام لاکو نے مریض کو بیڈ سے اٹھاکر باہرنکال دیا۔ مریضہ کی بیٹی صنم شیخ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گمس صرف نام کا ادارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی سہولت میسر نہیں، یہاں سفارش اور برچی کلچر کا راج ہے۔ صنم شیخ کا کہنا تھا کہ میری والدہ کی طبعیت انتہائی سیریس ہے انہیں کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار ڈاکٹر وسیم، سرور بھٹی اور صدام لاکھو ہونگے۔ گیٹ پراحتجاج رکارڈ کرنے کیلئے آئے صحافیوں سے بھی عملہ الجھ پڑا اور ہاتھاپائی بھی ہوئے۔ 

صحافیوں نے  اعلیٰ حکام سے عملے کے اس رویے کا نوٹیس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں