
کراچی: ڈاکٹر روتھ KM.Pfaue سول اسپتال کراچی کے سرجیکل یونٹ کے تعاون سے DUHS AT Arag آڈیٹوریم DMC کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر آگاہی سیشن سیمینار اور پوسٹر کامپٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔
چھاتی کی صحت سے متعلق آگاہی کا مقصد خواتین کو ابتدائی مراحل میں کینسر کی تشخیص کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے جب علاج آسان ہو اور نتیجہ بہتر ہو

چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پوسٹر مقابلہ میں، بی ایس نرسنگ اسٹوڈنٹس کالج آف نرسنگ ڈاکٹر روتھ کے ایم پیفاؤ سول اسپتال کراچی نے پہلا اور دوسرا انعام جیتا اور ڈی ایم سی کے طلباء نے تیسری پوزیشن حاصل کی

سیمینار میں مہمان خصوصی ڈاکٹر غزالہ سعد، مہمان خصوصی ڈاکٹر صبا، ڈاکٹر فرحت، ڈاکٹر خالد بخاری، ایم ایس خیر النساء خان، ڈاکٹر علوینہ، محترمہ شاہین، ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف اور میڈیکل اینڈ نرسنگ کے طلباء نے شرکت کی۔
