
کراچی(رپورٹ: شوکت لاشاری) ڈاکٹر ادیب رضوی نے مختلف امراض بشمول گردہ, مثانہ, عارضہ قلب, جگر, پھیپڑوں, کینسر کے علاج معالجے سمیت ڈائلیسس کی بلامعاوضہ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹرادیب رضوی نے بتایا کہ ایس آئی یو ٹی سے کم وبیش 1600 مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈائلیسس کی سہولت باالکل مفت فراہم کی جاتی ہے۔
آئی جی سندھ نے ڈاکٹر ادیب رضوی کی شعبہ طب میں بلا تفریق خدمات کو لائق تحسین و ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے خود کو خدمت انسانیت کے لیئے وقف کررکھا ہے۔
آئی جی سندھ ڈاکٹر رفعت مختار راجہ کا کہنا تھا کہ مصیبت, بیماری, تنگ دستی میں گھرے انسانوں کی خدمت ایک اجر عظیم ہے۔
اس موقع پر سینئر پولیس افسران بھی انکے ساتھ تھے۔
