کراچی: دماغی صحت کے عالمی دن کے سلسلے میں سیمینار، ماہرین کے مشورے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی یوم ذہنی صحت کے حوالے سے کراچی نفسیاتی اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ایک سیمینارکا انعقاد کیا گیا.

تقریب میں ماہر ڈاکٹروں نے دماغی بیماری کی نشاندہی اور اس کے علاج کے بارے میں آگاہ کیا۔ تقریب کی صدارت کراچی نفسیاتی اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر سید مبین اختر نے کی۔

 کراچی نفسیاتی اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سید عبدالرحمن، ڈاکٹر فرحان اقبال، ڈاکٹر خورشید عالم، ڈاکٹر حمزہ اور دیگر نے شرکت کی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سید مبین اختر نے کہا کہ دماغی امراض کا فوری علاج بہت ضروری ہے۔ جب بھی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ڈاکڑ سے رجوع کیا جائے، دماغی امراض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ہمیشہ اپنے آپ کو خوش رکھنے کی کوشش کریں۔

ڈاکٹر سید عبدالرحمن، ڈاکٹر فرحان اقبال، ڈاکٹر خورشید عالم، ڈاکٹر حمزہ اور دیگر نے کہا کہ لوگ اکثر ذہنی مریضوں کو

عاملوں کے پاس لیجاتے ہیں،اگر فوری طور پر مریض کو ہسپتال پہنچایا جائے تو وہ جلد صحتیاب ہوسکتا ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں