چاکلیٹ اور چکناہٹ دل کے دشمن، ورزش کو معمول بنایا جائے، ڈاکٹرز

کراچی: ‘ورلڈ ہرٹ دے’ پر پینکل بائیوٹیک کمپنی کے زیر اہتمام تقریب ہوئی جس میں این آئی سی وی ڈی کو سابق ڈائریکٹر اظہر مسعود فاروقی، پاکستان کاردیک سوسائٹی کے صدر پروفیسر جاوید اکبر سیال و دیرگر نے شرکت کی۔

پینکل بائیو ٹیک کے سی ای او عبدالرشید چوہان اور ذوالقرنین چوہان نے بھی شرکت کی۔

امراض قلب کے ماہر ڈاکٹرز نے اپنے قیمتی تجربات شیئر کیئے اور صحتمند زندگی گزارنے کیلئے آگاھی بھی دی۔

ڈاکٹرز نے امراض قلب سے بچنے کیلئے مختلف تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ چاکلیٹ اور چکناہٹ کھانے سے امراض قلب ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں ورزش کو معمول بنانے سے بھی امراض قلب کو روکا جاسکتا ہے، غذا میں سبزیاں معمول بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

تقریب میں پروفیسر ایم نواز لاشاری ڈاؤیونیورسٹی، پروفیسر فیصل ساؤتھ سٹی، پروفیسر رفطا سلطانہ، پروفیسر عامر حمید، محمد طارق فرمان، طارق مسعود، ڈاکٹر ساجد ڈکم، پروفیسر سلطانہ حبیب، ڈاکٹر سید محمد آفاق، ڈاکٹر صبا بھٹی، ڈاکٹر شاھد احمد، پروفیسر فواد فاروق، پروفیسر جاوید اکبر سیال، عبد الرشید چوھان، ڈاکٹر کنوال عامر، ڈاکٹر بشیر احمد سولنگی، گلزار علی، ڈکٹر نریش پٹیل کو شیلد اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں