پولیو کا مکمل خاتمہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے:ڈاکٹر عذرا پیچوہو

پولیو کا مکمل خاتمہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے: ڈاکٹر عذرا پیچوہو

کراچی: وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، فرنٹ لائن ورکرز ہمارے اصل ہیروز ہیں، ان کی محنت اور قربانیوں کو سلام، ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانا ہمارا عزم ہے، کوئی بچہ قطرے سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، والدین سے اپیل ہے کہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ پولیو کے خاتمے کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ اشتراک جاری ہے۔کراچی: پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین، ان کی خدمات قوم کا فخر ہیں۔کراچی: پولیو فری پاکستان ہمارا ہدف ہے، سندھ اس مقصد کے حصول میں پیش پیش رہے گا۔

وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ پولیو ورکرز مشکل حالات کے باوجود گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔کراچی:پولیو کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر مربوط حکمتِ عملی اپنائی گئی ہے۔کراچی:حکومتِ سندھ عالمی اداروں کے ساتھ مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔کراچی:پولیو ورکرز کی انتھک محنت اور قربانیوں کی بدولت سندھ میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ کراچی:کوشش ہے کہ صوبے کو مکمل طور پر پولیو فری بنایا جائے، عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے، والدین اپنے بچوں کو ہر پولیو مہم میں لازمی قطرے پلائیں تاکہ کوئی بچہ محروم نہ رہے۔کراچی:تقریب میں پولیو کے خاتمے کے لیے خدمات انجام دینے والے نمایاں ہیلتھ ورکرز کو تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیںیہ تقریب اُن بہادر ورکرز کے لیے خراجِ تحسین ہے جنہوں نے جان خطرے میں ڈال کر قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کیا۔کراچی:ہم سب کو مل کر پولیو فری پاکستان کے خواب کو حقیقت بنانا ہے۔ یہ صرف مہم نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے تحفظ کا عزم ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں