سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں جشن آزادی معرکہ حق کی تقریب کا انعقاد

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں جشن آزادی معرکہ حق کی تقریب کا انعقاد

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں جشن آزادی معرکہ حق کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر چیف ایگیزیٹو افیسر ڈاکٹر احسن قوی صدیقی نے تمام اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن قربانیوں کا دن ہے جو ہمیں ایثار، جذبہ، ایمانداری اور اتحاد کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں پہلے سے زیادہ  متحد ہونے اور اتحاد کرنے کی ضرورت ہے۔ہر شہری اپنی اپنی فیلڈ میں ایمانداری محنت اور لگن سے کام کر کے ملک کی خدمت کرنے کا فرض ادا کرسکتا ہے۔

اس موقع پر ادارے کے ملازمین نے ملی نغمے پیش کیے جبکہ آخر میں سی ای او ڈاکٹر احسن قوی صدیقی نے دیگر ڈائریکٹرز کے ہمراہ پاکستان کی آزادی کا کیک کاٹا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں