ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی ہدایت پر ڈگری میں قائم فاؤنڈیشن اسٹیڈ خان پبلک اسکول میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ڈگری کے سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں ہمدرد کی جانب سے مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
یہ طبی کیمپ مقامی آبادی کے نادار، ضرورت مند اور بیمار افراد کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوا۔ اس موقع پر ہمدرد کے تجربہ کار و مستند حکماء حکیم محمد ارسلان، حکیم محمد عرفان اور حکیم محمد عاصم نے طبی خدمات انجام دیں۔
اس فلاحی پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں مچھر اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں، تاکہ وہ موسمی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
فاؤنڈیشن اسٹیڈ خان پبلک اسکول کے آپریٹر جناب شفیع محمد درس نے ہمدرد فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مفت طبی کیمپس کا انعقاد انسانیت کی بے مثال خدمت ہے۔ ڈگری کے مقامی لوگوں نے بھی ہمدرد کے اس احسن اقدام کو سراہا اور ادارے کی مسلسل ترقی و کامیابی کے لیے دعا کی۔