سندھ حکومت نے صحت کیلئے خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ہے:وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صحت ہمیشہ سے سندھ کی ہماری پالیسیوں و منصوبہ بندی کا مرکزی موضوع رہی ہے،سندھ حکومت نے ہر سطح پر صحت کیلئے خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آغا خان یونیورسٹی میں پاکستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے لیے پرائمری ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن پر قومی سمپوزیم سے خطاب میں کہا کہ کانفرنس نہ صرف عالمی صحت کی ترجیحات بلکہ سندھ حکومت کے وژن کے عین مطابق بھی ہے،صحت ہمیشہ سے سندھ کی ہماری پالیسیوں و منصوبہ بندی کا مرکزی موضوع رہی ہے،ہم نے پورے صوبے میں پرائمری ہیلتھ کیئر کو بڑھانے اور مضبوط کرنے پر خاص زور دیا ہے
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری توجہ اہم صحت کے مسائل کا انتظام کرنا ہے، ہم غیر متعدی بیماریوں کیلئے طبی خدمات تک رسائی کو بہتر بنارہے ہیں،پپلز پرائمری ہیلتھ انیشیٹو کے تحت ہمارے اقدامات لائق تحسین ہیں،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکموت نے پرائمری ہیلتھ کیئر خدمات کی کنٹریکٹنگ کی۔ سندھ گورنمنٹ نے صحت کے شعبے میں خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔ “پورے صوبے میں ٹرشری کیئر اور خصوصی ہیلتھ سینٹرز (کارڈک، کینسر، لور ٹرانسپلسنٹیشن وغیرہ) میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔سندھ گورنمنٹ پروائیویٹ پارٹنرز کے ساتھ مل کر صحت کے شعبے میں صوبائی سطح پر مربوط اقدامات کر رہی ہے۔