کراچی:ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے اسرائیل کے خلاف احتجاج

کراچی: ینگ ڈاکٹرز ایسوسیئیشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف جناح اسپتال کی جانب سے فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ڈاکٹر محبوب نونار، ڈاکٹر مہران شر، ڈاکٹر عمار دانش، حسن پٹھان، امیر علی دیناری اور ساجد اقبال مغل کی قیادت میں احتجاج کیا گیا جہاں عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسیئیشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل نے ظلم کے پھاڑ توڑ دیے ہیں مگر دنیا اب بھی خاموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو سپر پاور کہلوانے والا امریکا بھی مظلوم کے بجائے ظالم کے ساتھ کھڑا ہے جکبہ ڈاکٹرز کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اپنے خطاب میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسیئیشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے اسرائیل کے خلاف کارروائی اور فلسطین میں امن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں