
اسلام آباد: وزارت صحت کے حکام کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج منکی پوکس کے مریض کو ڈسچارج کردیا گیا ہے،گھر میں قرنطینہ ہونے والا دوسرا مریض بھی صحت یاب ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ماہرین متعدی امراض نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت چکن پاکس کے بہت زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت صحت کو چکن پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لینا چاہیے۔
