کراچی میں تین روزہ ہیلتھ کئیر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آج آخری روز ہے۔
نمائش میں میڈیکل ہیلتھ کئیر سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد میں مختلف کمپنیوں کی مشینیں اور سہولیات فراہم کرنے والے ادارے نمائش کا حصہ ہیں
سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجینسی ہیلتھ سروس کے سی ای او ریٹائرڈ برگیڈئیر طارق قادر لاکھیر نے خصوصی شرکت کی
سی ای او طارق قادر لاکھیر نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ اس وقت سندھ میں ریسکیو سسٹم فعال ہوچکا ہے، ایس آئی ای ایچ ایس جدید ایمبولینس کا جال بچھا چکی ہے سندھ حکومت اس حوالے سے مکمل تعاون کر رہی ہے جبکہ مستقبل قریب میں سندھ کے عوام مزید جدید ایمبولینس کے ہمراہ خدمت کرتے دیکھیں گیں
سی ای او ریٹائرڈ برگیڈئیر طارق قادر لاکھیر کو بہترین کارکردگی پر انتظامیہ کی جانب سے ایوارڈ بھی پیش کیا گیا
دوسری جانب نمائش میں اہسپتالوں میں استعمال ہونے والی میڈیکل مصنوعات ، سرجیکل آلات ، ڈائیگنوسٹک ڈیوائسس ، الیکٹرانک میڈیکل الات کو بھی اویزاں کیا گیا۔