
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایاناز اداکار عدنان صدیقی نے پریانکا کو ان کی غلطی درست کرادی۔
گزشتہ روز بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو معروف سیریز ’اسٹار وارز‘ کی ڈائریکٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دی تھی۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شرمین عبید چنائے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسٹار وارز کی ہدایت کاری کرنے والی پہلی خاتون فلم ساز ایک جنوبی ایشائی فلم ساز ہیں، یہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے‘۔
ٹوئٹر پرعدنان صدیقی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کو احترام سے مخاطب کیا اور لکھا کہ شرمین عبید چنائے سب سے پہلے ایک پاکستانی ہیں۔
https://twitter.com/adnanactor?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1646860266208935938%7Ctwgr%5Ee37b4ea3de6501e54b35dfe6e5b3c575a59a6525%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1215779