
لاہور: رائٹر خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ نفرت ختم کرنے کے لیے اداکارہ ماہرہ خان کا معافی مانگنا ضروری ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں خلیل الرحمن قمر کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان سے ناراض نہیں تاہم انہوں نے جو کیا اس سے نفرت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ناراضی ختم ہوجاتی ہے نفرت نہیں۔ نفرت ختم کرنے کے لیے ماہرہ خان کا معافی مانگنا ضروری ہے۔
خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ اداکارہ عائزہ خان کے بعد اگر کسی کا احترام کیا تو وہ ماہرہ خان تھیں۔
