
نامور اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر فواد فاروق طلاق نامے پر دستخط کرتے ہوئے میز پر بے ہوش ہوکر گر پڑے تھے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا
اداکارہ فضا علی نے ایک ٹی وی شو میں اپنے سابق شوہر سے ازدواجی تعلق سمیت رشتہ ختم ہونے سے متعلق گفتگو کی۔
اداکارہ نے کہا ‘فواد کو طلاق کے لیے دباؤ میں ڈالا گیا، میری فیملی نے اس سے کہا کہ طلاق کے معاملات دیکھنے کے لیے تم عدالت چلے جاؤ کیونکہ فضا مشہور ہے
فضا علی نے کہا ‘جس دن فواد عدالت گیا وہ دستخط کرتے ہوئے میز پر بے ہوش ہوگیا تھا، اس کو میرا بھائی وہاں سے پہلے اسپتال لے کر گیا’
