
غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کرگئی ہے۔
اسرائلی فوج نے فلسطین کا پانی، بجلی اور گیس بھی بند کردی ہے جبکہ پناہ گاہوں پر بھی حملے کئے جارہے ہیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیلی بربریت کا شکار معصوم فلسطینی بچوں کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا
اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں ایک بچہ فلسطین کا پرچم اوڑھے کھڑا ہے
