
معروف امریکی گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز کی سیم اصغری سے بھی شادی ناکام ہوگئی۔
6سال سے قائم محبت اور 13 ماہ کی شادی کا رشتہ طلاق تک جا پہنچا اور عدالت میں درخواست بھی دائر کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز کے شوہر سیم اصغری نے علیحدگی کی درخواست لاس اینجلس کاؤنٹی کی کورٹ میں دائر کردی ہے۔
سیم اصغری نے گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز پر گھریلو ملازم کے ساتھ جنسی تعلق کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بریٹنی کے ساتھ سفر انجام کو پہنچ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بریٹنی اسپیئرز نے شوہر کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا تھا جس سے معاملا علحدگی تک جا پنہچا ہے۔
