نمرہ بُچہ  کا بی بی سی کی جاسوس سیریز میں اہم کردار

پاکستانی سینئر اداکارہ نمرہ بُچہ نے ایک اور بین الاقوامی پروجیکٹ میں کاسٹ ہوگئی۔ نمرہ بُچہ مشہور برطانوی مصنف اگاتھا کرسٹی کے ناول پر مبنی بی بی سی کی کرائم اور جاسوسی سیریز میں نظر آئیں گی۔ نمرہ بُچہ ’مرڈر از ایزی‘ (murder is easy) کے نام سے سیریز میں مسز ہمبلبی کا کردار ادا کریں گی۔

سیریز کی کہانی 1954 کے انگلینڈ کی ہے اور فٹز ویلیم (ڈیوڈ جانسن) اور مس پنکرٹن (پینی لوپ ولٹن) کے ساتھ ٹرین میں ہونے والی ملاقات کے گرد گھومتی ہے۔

اس فلم میں ہولی ووڈ کے بڑے بڑے نام بھی شامل ہیں جن میں ڈیوڈ جانسن، مورفڈ کلارک اور پینی لوپ ولٹن جلوہ گر ہوں گے۔

دو حصوں پر مشتمل سیریز کی پہلے حصے کی  شوٹنگ کا آغاز اسکاٹ لینڈ میں ہوگیا ہے۔

https:/latest-news/3856/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں