
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ عیدالاضحیٰ سے پہلے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کریں گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے وہئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر بھی ہوں تو میڈیا میں ڈسکس ہو رہی ہوتی ہوں، مجھے معاشرے یا میڈیا یا کسی شخص کا ڈر نہیں بلکہ صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو نہیں مانتی، کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، کسی کی کوئی چیز ہے کیس کرنا ہے تو کر لیں۔ ویڈیو بنانے کے لئے کوئی قربانی نہیں دینی پڑتی۔
(ن) لیگ کی سینئر نائب صدرمریم نواز کے قبول حج کے لئے دعا کرتے ہوئے حریم شاہ کہا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے ساتھ اچھی دوستی ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان انہیں برا لگتا ہے۔, اس عید پر وہ بکرا ہی قربان کریں گی۔
