سندھی مزاحیہ اصلاحی اسٹیج ڈرامہ “دل جی دنیا” نے میلہ لوٹ لیا

سندھی مزاحیہ اصلاحی اسٹیج ڈرامہ “دل جی دنیا” نے میلہ لوٹ لیا

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول 2026 کے رنگا رنگ سلسلے میں سندھی مزاحیہ اصلاحی اسٹیج ڈرامہ “دل جی دنیا” نہایت شاندار اور یادگار انداز میں پیش کیا گیا۔ اس ڈرامے کے خالق معروف ادیب رشید صابر ہیں جبکہ ہدایتکاری کے فرائض باصلاحیت ڈائریکٹر رضوان صابر نے انجام دیے۔

ڈرامہ اپنی منفرد کہانی، برجستہ مکالموں اور معاشرتی اصلاح کے مضبوط پیغام کے باعث شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ مزاح اور سنجیدہ موضوعات کے حسین امتزاج نے حاضرین کو نہ صرف خوب محظوظ کیا بلکہ معاشرتی رویّوں پر غور کرنے کا پیغام بھی دیا۔ ہال تالیوں سے گونجتا رہا اور فنکاروں نے لاتعداد داد وصول کی۔

ڈرامے میں خصوصی پرفارمنس سپنا غزل کی تھی جس نے اپنی شاندار پیشکش سے محفل کو چار چاند لگا دیے، جبکہ مہمان اداکار آدم راٹھور کی شرکت نے بھی پروگرام کو مزید دلکش بنا دیا۔ دیگر نمایاں فنکاروں میں نسرین ناز، جاوید ٹاکانی، اے جی خان، رضوان مرزا،  اسماء علی ،وقار لطیف منو، طارق گڈو، رضیہ شیخ ,گل محمد لاشاری اور دیگر شامل تھے، جنہوں نے اپنے جاندار کرداروں سے اسٹیج کو زندگی بخش دی۔اس موقع پر ہدایتکار رضوان صابر نےجناب سید احمد شاہ، صدر آرٹس کونسل آف پاکستان، کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں آرٹس کونسل فنونِ لطیفہ کا حقیقی مرکز بن چکی ہے۔ صدر جناب احمد شاہ کی سرپرستی اور وژن کے باعث عوامی تھیٹر فیسٹیول جیسے پروگرام مقامی زبانوں اور ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

عوامی تھیٹر فیسٹیول 2026 میں پیش کیا جانے والا ڈرامہ “دل جی دنیا” نہ صرف تفریح کا بہترین ذریعہ ثابت ہوا بلکہ سندھی تھیٹر کی خوبصورت روایت کو بھی اجاگر کرنے میں کامیاب رہا۔ اس ڈرامے میں شائقین کی لاتعداد نے شرکت کی یہ شام شائقینِ  اور فن کے لیے ایک یادگار ثقافتی تجربہ بن گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں