ناپا میں  ڈرامہ رومی: سورج کی نقاب کشائی پیش کیا گیا

ناپا میں  ڈرامہ رومی: سورج کی نقاب کشائی پیش کیا گیا

کراچی: نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں امرت کینٹ لکھاہواکھیل رومی: سورج کی نقاب کشائی ضیاء محی الدین تھیٹر میں پیش کیا گیا۔

دو عظیم صوفی بزرگوں، مولانا جلال الدین رومی اور حضرت شمس الدین تبریزی کے درمیان کشمکش اور اس کا مولانا روم کی زندگی، فلسفے اور شاعری پر اثرات کے حوالے سے  پیش کیا گیا کھیل اپنے طرز کی منفرد پرفارمنس تھی۔ شاہنواز بھٹی کی ہدایات میں اداکاروں نے ایک انتہائی نازک تصور کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا۔

ڈرامے کی رفتار نے ان دو عظیم ہستیوں کے درمیان کشمکش کو بہترین انداز میں پیش کیا۔  مولانا روم کی مثنوی، ایک ایساعلمی کام ہے جو ان کے اندر کے صوفی کے سفر کا خاکہ پیش کرتا ہے۔

مولانا روم کی زندگی پرلکھا گیا یہ پہلااسٹیج ڈرامہ ہے۔ اداکاروں میں مجتبیٰ زیدی، سرفراز علی، اور زبیر بلوچ نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر تماشائیوں کے دل جیت لیے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں