بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر چل بسے
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو دھرمیندر نے ممبئی میں اپنے گھر پر آخری سانسیں لیں
لیجنڈری اداکار کی رہائش گاہ کے باہر متعدد بالی وڈ اداکاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفید لباس میں آتے دیکھا گیا۔
کچھ روز قبل دھرمیندر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں بھی کئی روز تک داخل رہے۔
معروف فلم ساز کرن جوہر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام پر لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی تصدیق کی اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
