لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 کا میلہ دسمبر میں کراچی میں سجے گا 

لکس اسٹائل ایوارڈز 2025( Lux Style Awards) کا میلہ دسمبر میں کراچی میں سجے گا

کراچی:پاکستان کے معروف ترین 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 ( Lux Style Awards) کا میلہ دسمبر کے مہینے میں کراچی میں سجنے کو تیار ہے جو فیشن، موسیقی، فلم اورڈرامہ کے سب سے زیادہ معتبر جشن میں ایک اور سنگ میل ہے۔

شائقین کو گزشتہ دو دہائیوںپر مشتمل پلیٹ فارم کی شاندار میراث اور تشخص  Mirror the Magic کے ساتھ آنے والے ہفتوں میں بہت کچھ دلچسپ دیکھنے کو ملے گا۔

گزشتہ دو دہائیوں سے لکس سٹائل ایوارڈز (Lux Style Awards) پاکستان کی تفریحی اور فیشن انڈسٹریز کے غیر معمولی ٹیلنٹ اور تخلیقی کارکردگی کا شاندار طریقے سے اعتراف کرتا آرہا ہے۔لکس سٹائل ایوارڈز میراث اور جدت دونوں کا جشن منانے کیلئے پرعزم ہے۔

پرسنل کیئر، یونی لیور پاکستان کے جنرل منیجر سمیر سلطان نے کہا ” 24ویں لکس سٹائل

ایوارڈز (Lux Style Awards) میں اس بار ڈیجیٹل مواد تخلیق کاروں کی نئی کیٹگری رکھی گئی تاکہ تخلیقی معیشت میں ان کے بڑھتے ہوئے اثرات اور داستان گوئی  اور صدا کاری کے مستقبل کی تشکیل میں ان کے کردار کا اعتراف کیا جاسکے۔

رواں سال شو میں حقیقی اور پردہ اسکرین کی کامیاب شخصیات کے باہمی اشتراک کو نئے روپ کے ساتھ پیش کیا جائے گا  جس سے ایسے یادگار لمحات دیکھنے کو ملیں گے جو اس سے پہلے نہیں دیکھے گئے ۔  24واں لکس اسٹائل ایوارڈز (Lux Style Awards) پاکستان کی تخلیقی پہچان کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے والا ایک تاریخی ایونٹ ثابت ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں