بھارتی اداکار دھرمیندر کے انتقال سے متعلق خبروں پر ان کی اہلیہ اور بیٹی کا سخت رد عمل
بھارت کے معروف اداکار دھرمیندر کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر ان کی اہلیہ اور بیٹی نے ردعمل آگیا
اداکار کی اہلیہ ہیما مالنی نے ایک ٹوئٹ میں ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔
خبر کو ناقابلِ معافی قرار دیتے ہوئے ہیما مالنی نے کہا کہ ذمہ دار میڈیا ادارے کسی ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں جو علاج کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور بہتر ہو رہا ہے۔یہ عمل نہ صرف تذلیل آمیز بلکہ غیر ذمہ دارانہ بھی ہے، اس لیے براہِ کرم ہماری فیملی کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
بھارتی اداکار دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے بھی والد کے انتقال کی جھوٹی خبروں پر کہا کہ سب لوگ ہمارے اہلِ خانہ کی نجی زندگی کا خیال رکھیں اور ان کے والد کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
