استاد عبداللہ پنھور کو ہم سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے
سندھ کے سینئر اور سدا بہار فنکار، گیتکار استاد عبداللہ پنھور کو ہم سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے۔
لیاری کے اس عظیم فنکار نے ریڈیو پر 1960 سے اور ٹی وی پر 1969 سے اپنی آواز اور فن کے ذریعے سندھ کی ثقافت کو نئی پہچان دی۔
ان کے گائے ہوئے کئی کلام آج بھی لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں افسوس ہے کہ اتنے بڑے فنکار کو کلچر ڈپارٹمنٹ نے یکسر فراموش کر دیا اور سرکاری سطح پر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے کوئی تقریب یا ایوارڈ کا اہتمام نہ کیا گیا۔
یہ لمحہ فکریہ ہے کہ جن فنکاروں نے سندھ دھرتی اور پاکستان کا نام روشن کیا، انہیں زندہ رہتے یا بعد از وفات وہ مقام نہ دیا گیا جس کے وہ حق دار تھے۔
ہم کلچر ڈپارٹمنٹ اور حکومتِ سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ استاد عبداللہ پنھور کی یاد میں باقاعدہ تقریب، ایوارڈ یا یادگاری دن منایا جائے تاکہ نئی نسل ان کے فن اور خدمات سے روشناس ہو سکے۔اللہ پاک استاد عبداللہ پنھور کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
