گلوکار معشوق شر کا کراچی میں والہیانہ استقبال
سندھ کے نوجوان گلوکار معشوق شر جوکہ فن کی دنیا میں ایک الگ ہی مقام رکھتے ہیں۔
معشوق شر کو سندھ کا چاہت فتح علی خان بھی کہا جاتا ہے۔
آج کی مصروف دنیا میں جہاں لوگ مشکل سے ہی کسی اچھے کلاکار کو سوشل میڈیا پر لائک کرتے ہیں وہاں معشوق شر جیسے فنکارو کے حقیقی دنیا میں بھی لاتعداد پرستار رہتے ہیں۔
ایسا ہی ایک موقع گزشتہ روز دیکھنے کو ملا، معشوق شر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے ایک استقبال کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی ہیں۔