حمیرہ اصغر کے اہلخانہ نے لاش وصول کرلی
اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر نے کراچی پہنچ کر اپنی بہن کی لاش وصول کرلی ہے۔
نویڈ اصغر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حمیرا اصغر آزاد تھیں اور وہ اپنی آزادی سے ہی کراچی میں رہتی تھیں
ان کا کہنا تھا کہ حمیرہ کا گھر والوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں تھا، وہ صرف والدہ سے بات کرتی تھیں، میں لاش وصول کرنے اپنے والد کے اجازت سے ہی یہاں آیاہوں۔
نوید اصغر نے کہا کہ والد کی بات کو غلط رنگ دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کی جو حالت ہے میں دیکھ نہیں سکوں گا۔