اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کراچی کے ڈیفنس میں فلیٹ سے لاش ملی ہے
کراچی: ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش ملی ہے۔
گزری تھانے کی پولیس نے اداکارہ کی لاش تقریبا دو ہفتہ پرانی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 سالہ اداکارہ 2018 سے فلیٹ میں کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں اور 2024 سے کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔
پولیس کے مطابق فلیٹ کے مالک نے اداکارہ کے خلاف کیس کیا ہوا تھا اور آج بیلف فلیٹ خالی کروانے پہنچا تھا۔ دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔
پولیس کے مطابق تالا توڑ کر فلیٹ کے اندر داخل ہوئے تو وہاں اداکارہ کی لاش پڑی تھی۔ ابتدائی تحقیق میں موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔
پولیس کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاحال کوئی ورثا سامنے نہیں آئے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔